امریکی فوجیوں کی پاکستان میں خاطر سمجھ سے بالاتر ہیـ:زبیر چیمہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن حلقہ این اے80وپی پی53کے سینئر رہنماچوہدری زبیر چیمہ نے کہاہے کہ امریکی فوجیوں کی پاکستان میں خاطر تواضح سمجھ سے بالاتر ہے ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والے ایک طرف تو یہودونصاری کو اپنا دشمن کہتے ہیں تو دوسری طرف ان سے پینگیں بڑھاتے ہیں حکمرانوں کے دوہرے معیار کو عوام جان چکے اب سیاسی شعبدیبازوں کے جھانسے میں نہیں آئیںگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے دور میں شور تھاکہ جندال بغیر ویزہ کیسے آگیامودی کو بغیر ویزہ  پاک سرزمین پر آنے کی اجازت کیسے دی گئی مگر اب امریکی فوجیوں اور افغانیوں کی بغیر ویزہ پاکستان میں آمد پر کرائے کے حکومتی ترجمان زیر زمین چلے گئے ہیں زبیر چیمہ نے کہاکہ مسلم لیگ ن پر تنقید کرنا چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے ن لیگ نے ہمیشہ ملک وقوم کی بقا کی سیاست کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن