لاہور(خصوصی نامہ نگار )جماعت اسلامی کے سابق سیکرٹری اطلاعات محمد انور نیازی کے بڑے بھائی عمر حیات نیازی انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ میانوالی میں ادا کی گئی اور انھیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، نائب امرائلیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، اسد اللہ بھٹو اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے عمر حیات نیازی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔