کارگل اور رزق کے درمیان اشتراک 

Sep 02, 2021

کراچی(کامرس رپورٹر) زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان میں غذائی عدم تحفظ ابھی تک ایک بڑا چیلنج ہے۔ زراعت اور خوراک تیار کرنے والی دنیا کی نمایاں کمپنی کارگل (Cargill) اورخوراک تقسیم کرنے والے نان پرافٹ ادارے رزق ٹرسٹ نے لیاری ، کراچی میں پاکستان کاپہلا کارگل زرق بینک قائم کرنے کیلئے اشترا ک کیا ہے ۔ کارگل زرق ایکو سسٹم غذائی تحفظ پر مبنی کمیونٹی کی تشکیل ، کھانے کے ضیاع کو کم کرنے اور کمیونٹی کو 2لاکھ کے قریب غذائی اجزا فراہم کرنے کیلئے کام کرے گا۔  رزق بینک تازہ اور خشک خوراک کو محفوظ اور ترسیل کیلئے سٹوریج مرکز ہے۔ یہ تربیت اور ورکشاپ کے ذریعے کمیونٹی کے اراکین اور شراکت دار ایجنسیوں کو بااختیار بنانے کے ساتھ انہیں تعلیم بھی فراہم کرتا ہے۔ یہ لیاری میں غذائی عدم تحفظ اور بھوک کے خاتمے کیلئے  رزق دیگ، رزق راشن، رزق بچائو اور رزق فیوچر جنریشن پروگرام  کے ذریعے  چار اہم خدمات فراہم کرے گا ۔ رزق دیگ کے تحت کمیونٹی  کے اندر روزانہ کی بنیاد پر خوراک تقسیم کی جائے گی  ۔رزق راش   غذائی عدم تحفظ کا شکار خاندانوں کی نشاندہی اور انہیں ماہانہ بنیادوں پر خوراک فراہم کرے گا۔ رزق بچائو اقدام کے ذریعے بچ جانے والے کھانے کو اکٹھا اور محفوظ کرنا اور کم آمدنی والے خاندانوں میں اس کی تقسیم کی سرگرمی سرانجام دی جائے گی۔آخر میں رزق فیوچر جنریشن پروگرام کے تحت پاکستان کو بھوک سے پاک بنانے کیلئے  zero waste پاور zero hunger کی سرگرمیوں میں معاونت کیلئے ا سکولوں اور یونیوسٹیوں سے نوجوانوں کو متحرک کیا جائے گا ۔اس شراکت داری پر گفتگو کرتے ہوئے عمران نصراللہ، کنٹری پریذیڈنٹ، کارگل پاکستان نے کہا ’’دیگر ترقی پذیر ممالک کی طرح پاکستان کو غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے جہاں ہر روز لاکھوں خاندان بھوکے سوتے ہیں۔ کورونا وبا نے بھی اس صورتحال کو مزید خراب کرتے ہوئے خطرناک سطح پر پہنچا دیا۔ انہوں نے کہا’’اب تک 15 کارگل رزق بینک قائم کئے جاچکے ہیں جن کے ذریعے 10ملین سے زائدخوراک تقسیم کی گئی ،  ملین کلو سے زائد کھانابچایا گیا ، 1000 سے زائد خاندانوں کی زندگیوں کو بہتر بنایا گیا اور ضرورت مندوںمیں 70,000 خوراک کے پیکس تقسیم کئے گئے۔ کارگل کو پاکستان سے بھوک اور غذائی قلت کے خاتمے کیلئے رزق کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے۔ دوسرے مرحلے میں اس پروگرام کے تحت ’’رزق ایکس چینج‘‘ قائم کیا جائے گا  جووسائل کے متحرک کرنے کیلئے مختلف سٹیک ہولڈرز کا مشترکہ اشتراک ہے تاک قوم کو بھوک سے نجات دلائی جاسکے۔  رزق ایکس چینج  جو کلائوڈ فوڈ بینکنگ ٹیکنالوجی کا حامل ہے جس کا مقصد این جی اوز، کارپوریشنز، سکول ، ریسٹونٹس ، ہسپتالوں اور یونیورسٹیوں سمیت رضاکارانہ پروگرام( لیکن اس تک محدود نہیں ) سمیت  سٹیک ہولڈرز  کو ایک دوسرے کے ساتھ روابط میں لایا جائے گا  تاکہ رزق بینک کے ملک بھر میں نیٹ ورک کے ذریعے حقیقی معنوں میں مصدقہ حقداروں تک پہنچا جاسکے ۔رزق ایکس چینج پلیٹ فارم پاکستان میں روابط ، معنی خیز اثر،ہمدردی کی بنیاد پر کھانے کی تقسیم میں شفافیت کا حقیقی مظہر ہے۔لیاری ،کراچی میں رزق بینک کے قیام سے دلچسپی رکھنے والے سٹیک ہولڈرز  کیلئے ایک روڈمپ ہوگا  کہ وہ مل کر ایسی کمیونیٹیز قائم کریں جو اپنا بوجھ خود اٹھائیں۔لیاری میں ایک بار اس ماڈل کو نافذ کرنے کے بعد اس شراکت دار ی کے ذریعے کراچی کے دیگراہم مقامات تک اس کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔اس اشتراک پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سی ای او رزق موسی عامر نے کہا’’ہم پاکستان کو بھوک سے پاک ملک بنانے کے رزق کے مشن میں ساتھ دینے پر کارگل پاکستان کے مشکور ہیں۔ اس شراکت داری سے  وسیع برادریوں تک پہنچنے اور کم عرصے میں غذائی تحفظ کے ذریعے انہیں بااختیار بنانے میں مدد ملی ہے۔ وہ دن دور نہیں جب پاکستان  میں ہر گھرکو غذائی تحفظ حاصل ہوگا اور ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں