کراچی (نیوزرپورٹر)جمعیت پنجابی سودگران دہلی پریمئر لیگ 2021کا فائنل میڈی کیم اورای فارما کے مابین کھیلا گیا ۔جس میں میڈ ی کیم کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 9کھلاڑیوں کے نقصان پر 163رنز بنائے۔عمر لوہیا 33،عبدالباسط 25،محمد ابراہیم 24اور عمر چاولہ 14رنز بنا کر نمایا رہے۔علی ناصر نے2، فاروق ذکی نے4 اور علی طاہر چاولہ نے صرف 1وکٹ حاصل کی۔جواب میںای فارما17.1اوورز میںتمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 124رنز بنا سکی اور39رنز سے فائنل ہار گئی۔سیف نعیم نے 55،علی طاہر چاولہ11،عمر تسلیم10اور علی ناصر نے 10رنز بنائے ۔جبکہ عبدالنواب نے3.1اوورز میں20رنز دے کر 4وکٹ حاصل کیں،عمر لوئیا نے 3اورز میں 21رنز کے عوض 2وکٹ حاصل کی جبکہ مبین طلعت نے 4اوورز میں 31رنز کے کر 2وکٹ حاصل کیں۔ میڈی کیم ٹیم کے عبدالنواب کو مین آف ڈی مین قرار دیا گیا ۔جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور کیش انعامات دیئے گئے ۔ اس موقع پر میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کے منیجنگ ڈائریکٹر جنید خلیل نینی تال والا نے کہا کہ میڈی کیم ہمیشہ کھیلوں کو پروموٹ کر تا رہتا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔