خانیوال(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے تھانہ صدرخانیوال اورتھانہ مخدوم پور کا اچانک معائنہ کیا ‘محررروم‘ایس ایچ او روم‘ مال خانہ‘فرنٹ ڈیسک سمیت صفائی ستھرائی ودیگر شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا سائلین کے مسائل کے حل ‘سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے ۔ ۔ ڈی پی او نے پولیس افسران سے کہاکہ تھانوں میں عوامی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی اورتھانوں میں پولیس تشدد‘ غیرقانونی حراست پرمتعلقہ افسرا ن کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔