لاہور(سپورٹس ڈیسک )آئی پی ایل کیلئے قومی ٹیم چھوڑنے پر تنقید کا نشانہ بننے والے نیوزی لینڈ کے کرکٹر جمی نیشم وضاحتیں پیش کرنے لگے۔ آئی پی ایل فرنچائز ممبئی انڈیئنز کے کیمپ میں شریک جمی نیشم بنگلہ دیش میں موجود نیوزی لینڈ کے سکواڈ کا حصہ نہیں، دورہ پاکستان میں بھی ٹیم کو خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔سوشل میڈیا پر کیوی کرکٹر نے سوال کیا کہ کیا یو اے ای میں ٹی وی پر کیویز اور بنگال ٹائیگرز کے میچز دکھائے جا رہے ہیں۔ پاکستانی صارف نے لکھا کہ آپ کو تو شرمندہ ہونا چاہیے کہ پیسوں کیلئے قومی ذمہ داریوں سے فرار حاصل کیا۔ جواب میں جمی نیشم نے لکھا کہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ نیوزی لینڈ بورڈ کی پلیئر ویلفیئر پالیسی کے تحت صف اول کے کئی کرکٹرز بنگلہ دیش کا دورہ نہیں کررہے، میں نے استثنیٰ کیلئے درخواست کی تھی مگر منظور نہیں کی گئی۔
آئی پی ایل کیلئے قومی ٹیم چھوڑنے پر جمی نیشم وضاحتیں دینے لگے
Sep 02, 2021