کراچی (نیوزرپورٹر)اصحاب رسول ؓکے گستاخوں کے خلاف قانون سازی تک آئینی جدوجہد جاری رکھیں گئے، جن گستاخ صحابہ پر ایف آئی آر درج ہے انہیں گرفتار کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار کراچی علماء کمیٹی کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں شریک مختلف دینی جماعتوں کے نمائند گان نے شرکت کی جن میں زیرصدارت مولانا یوسف رضا قصوری رہنما مرکزی جمعیت اہلحدیث، ،مولانا اورنگزیب فاروقی مرکزی صدر اہلسنّت والجماعت پاکستان،حافظ احمد علی مرکزی رہنما جمعیت علماء اسلام س،قاضی احمد نورانی رہنما جمعیت علمائے پاکستان، مولانا مزمل صدیقی رہنما اہل حدیث یوتھ فورس،مولانا ابوسعود یوسف رہنما سنی علماء کونسل،مولانا نجیب اللہ عمر رہنما انجمن دعوت اہل سنہ والجماعت،محمد ایثار القاسمی رہنما بریلوی مسلک،مولانا عبدالسلام شامزئی رہنما جمعیت علماء اسلام س،مولانا امین الحسنات رہنما سواد اعظم پاکستان،مولانا غلام عباس رہنما تحریک لبیک پاکستان،مولانا شکیل الرحمن فاروقی رہنما سنی علماء کونسل کراچی،محمد سلیم عطاری چیئرمین اے این آئی،ظفر اقبال رہنما پاکستان امن تحریک صوبہ سندھ،ڈاکٹر مقبول احمد مکی استاد جامعہ ابی بکر الاسلامی،مولانا احمد یار رہنما جمعیت علماء اسلام س، رہنما اہلسنّت والجماعت مولانا ربنواز حنفی ،مولانا تاج حنفی ،مولانا محمد سلفی رہنما اہلحدیث،مولانا رفیع اللہ نائب مفتی منیب الرحمن ،حافظ امجد ہزاروی رہنما اتحاد اہلحدیث مسلک،سید محمد عامر نجیب ادارہ فروغ قرآن وسنت اہلحدیث،مولانا عبدالرافع شاہ اہلسنت والجماعت کراچی،مولانا لطف الرحمن جمعیت علماء اسلام س،ظل الرحمن جمعیت المدارس،رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخوں کے خلاف قانون سازی کی جائے،کسی بھی معاشرے میں کسی فرد کو کسی کے اکابرین کے خلاف بولنے کی اجازت نہیں۔