سرینگر: حریت رہنما سیدعلی گیلانی کی وفات پر قابض بھارتی انتطامیہ نے مقبوضہ کشمیرمیں کرفیونافذ کر دیا ہے۔
سید علی گیلانی اس دنیا سے جانے کے بعد بھی بھارتیوں کے لیے خوف کا سبب بن گئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں ہرقسم کی نقل وحرکت پرپابندی عائد ہے، بھارت نےمقبوضہ کشمیرمیں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔
بھارتی فورسز کشمیریوں کو زبر دستی سیدعلی گیلانی کے گھرجانےسے روک رہی ہے۔ جس کے لیے سیدعلی گیلانی کے گھرکے راستوں پرخاردارتاریں لگا دی گئیں تاکہ کشمیری عوام اپنے عزیم رہنما کے بچھڑ جانے کا غم بھی نہ منا سکے۔
سیدعلی گیلانی کی نمازجنازہ میں شرکت کےلئےمقبوضہ وادی کی مساجد میں اعلانات کیے جا رہے ہیں، مقبوضہ کشمیرکی مساجد سے ایک بار پھر آزادی کےنعروں کی آوازیں گونجنے لگی ہیں ۔ بھارتی فوج نےسیدعلی گیلانی کےرشتےداروں کوبھی گرفتارکرلیا ہے۔
گزشتہ رات مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کشمیر کی ایک انتہائی توانا آواز بابائے حریت سید علی گیلانی آج سرینگر میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ہیں۔قابض بھارتی انتظامیہ نے سید علی گیلانی کو گزشتہ12 برس سے سرینگر میں گھر میں مسلسل نظر بند کر رکھا تھا جسکی وجہ سے انکی صحت انتہائی گر چکی تھی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی کی وفات سے کشمیریوں نے ایک ایسا رہنما کھو دیا ہے جن کے ساتھ سارے حتیٰ کہ مخالفین بھی محبت رکھتے تھے۔