کراچی: آج بھی بادل برسنےکوتیار،شہر میں موسم ابر آلود

Sep 02, 2021 | 15:29

ویب ڈیسک

کراچی میں آج بھی بادل برسنےکوتیار،شہر میں موسم ابر آلودہے.

کراچی میں بارش برسانےوالاسسٹم برقرارہے۔کراچی میں آج پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈتک جانےکاامکان ہے۔دن میں آبرالودموسم  کےبعدشام میں گردآلوداہواوں کےساتھ بادل برسنےکاامکان ہے۔

شہرمیں گزشتہ روززیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 اورکم سے کم 39 اعشاریہ5ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔۔۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  بارش کا اسپیل کم از کم  3دن کاہے۔ ہوسکتاہےکہ چوتھےدن تک بھی چلاجائے۔ کیونکہ اسکی لوپریشرایریاکی سوکولیشن اچھی ہے،جوتقریباًدودن تک اس ہی ایریامیں برقراررہےگی۔کراچی میں بدھ کو سب سے زیادہ بارش گلشن حدیدمیں بارہ ملی میٹرریکارڈکی گئی۔محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی سمیت اندرون سندھ بارشوں کاسلسلہ کل تک جاری رہےگا۔

یاد رہے کہ  گزشتہ روز بارش سے پہلے ہی کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیا تھا۔  کراچی میں 1400 فیڈر ٹرپ ہونے سے شہر اندھیرے میں ڈوبا رہا تھا۔کے الیکٹرک کے ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیشنل گرڈسےآنے والی 500 کے وی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن میں خرابی پیدا ہوئی ہے جس سے کراچی اور سندھ کے بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔حیسکو ریجن کے بھی 71 گرڈ اسٹیشنز بند ہوئے ہیں جس کی وجہ سے  مٹیاری، جامشورو، ٹنڈو الہٰ یار، سانگھڑ ، ٹنڈو آدم ، بدین، تھرپارکر، ٹنڈو محمد خان اور کوٹری میں بھی بجلی کی فراہمی معطل  رہی

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ جامشورومیں این ٹی ڈی سی کے یارڈپر آسمانی بجلی گری ہے جس کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 500 کے وی کے یارڈ پر آسمانی بجلی گرنے سے حیسکو اور کے الیکٹرک کو فراہمی میں تعطل آیا ہے۔

مزیدخبریں