وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے ماضی کی حکومت سے 3 گنا زیادہ سڑکیں بنائیں، سڑکوں کی کمیشن سے لندن میں فلیٹ نہیں بنائیں گے ،پچھلے ادوار میں بنائی گئی موٹرویز سے ملک کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا،صنعتوں کو سہولتیں دیے بغیر ملکی دولت میں اضافہ نہیں ہو سکتا، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں حائل رکاوٹوں کودورکریں گے۔ سیالکوٹ کھاریاں موٹروے منصوبے این ایچ اے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ سیالکوٹ کھاریاں موٹروے اہم منصو بہ ہے، زیادہ آبادی کی وجہ سے اس علاقے کی اہمیت زیادہ ہے، موٹروے اسی روٹ پر بننا چاہیے تھا، ہمیں سوچنا ہوگا ہم ان موٹرویز سے کس طر ح ریونیو حاصل کرسکتے ہیں، پہلے ادوار میں بنائی گئی موٹرویز سے ملک کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا۔وزیراعظم نے کہاکہ سوات موٹرے کے ذریعے عید کے دنوں 27 لاکھ گاڑیاں گئیں، ملک میں سیاحت کا شعبہ بڑا اور اہم ہے ، موٹر ویزے سے سیاحت کے شعبے کو مزید فروغ حاصل ہوگا، ڈالرز بڑھانے کے لیے صنعتوں اور سیاحت پر توجہ دینی ہوگی، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں حائل رکاوٹوں کودورکریں گے، کوشش ہے کاروبار میں آسانیاں پیدا کی جائیں۔عمران خان نے کہا کہ ماضی میں پاکستان میں سیاحت کو فروغ نہیں دیا گیا، سڑکوں کا جال بچھا کر ملک میں سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، موجودہ حکومت سیاحت اور صنعت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔عمران خان نے کہا کہ سوات سے دیر اور دیر سے چترال اور گلگت موٹروے بہترین منصوبہ ثابت ہو گا۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں صنعتوں کی ضرورت ہے، اس علاقے میں ہم بڑے پیمانے پر صنعتیں لگاسکتے ہیں، صنعتوں کے بغیر ملکی ترقی کی رفتار سست رہتی ہے ، ہم نے چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہیں، سڑکیں، اسکولز اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز استعمال کیے جاتے ہیں، ملکی آمدنی میں اضافہ نہیں ہوگا، ہم قرضے نہیں اتار سکتے لیکن صنعتوں کو سہولتیں دیئے بغیر ملکی دولت میں اضافہ نہیں ہوسکتا، ہم اس علاقے میں بڑے پیمانے پر صنعتیں لگا سکتے ہیں، زیادہ آبادی کی وجہ سے اس علاقے کی اہمیت زیادہ ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ کھاریاں موٹروے منصوبے کاسنگ بنیادرکھ دیا
Sep 02, 2021 | 20:58