وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے بزرگ سیاستدان سردار عطا اللہ مینگل کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ـوزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں سردار عطا اللہ مینگل مرحوم کے صاحبزادے سردار اخترمینگل اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائےـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ سردار عطا اللہ مینگل مرحوم مدبر سیاستدان تھے اورسیاست میں ایک الگ مقام رکھتے تھے ـ انہوں نے کہا کہ سردار عطا اللہ مینگل مرحوم کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا ـ