وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کیلئے بڑا اقدام، بزدار حکومت نے لاہور میں سپیشل ٹیکنالوجی زون بنانے کا اصولی فیصلہ کیا ہےـ وزیر اعلی عثمان بزد ار نے سپیشل ٹیکنالوجی زون کے منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے جوائنٹ ونچر گروپ قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے اور منصوبے پر جلد ازجلد پیشرفت کی ہدایت کی ہےـوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیئرمین سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی عامر ہاشمی اوروفد نے آج ملاقات کی ـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سپیشل ٹیکنالوجی زون کے قیام سے ترقی و خوشحالی کا انقلاب آئے گااور نوجوان معاشی خودمختاری کی راہ پر گامزن ہوں گےـ آئندہ نسلوں کی معاشی بقاء کے لئے ٹیکنالوجی کا فروغ بہت ضروری ہے ـ سپیشل ٹیکنالوجی زون میں غیر ملکی سرمایہ کارو ں کو تمام ممکنہ سہولتیں دیں گے ـ ٹیکنالوجی زون میں ایگری ٹیک سافٹ ویئر اور دیگر سافٹ پراڈکٹس تیار کی جا سکیں گی ـ وزیر اعلی نے کہا کہ لاہور کے بعد بہاولپور، رحیم یار خان ، ملتان اور ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر شہرو ں میں بھی مرحلہ وار سپیشل ٹیکنالوجی زون قائم کئے جائیں گے اور ٹیکنالوجی بیسڈانویسٹمنٹ کے لئے حکومت پنجاب آسانیاں پیدا کرے گی.
وزیر اعلی عثمان بزدار کا ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کیلئے بڑا اقدام،لاہور میں سپیشل ٹیکنالوجی زون بنانے کا اصولی فیصلہ
Sep 02, 2021 | 22:39