سعودی عرب میں منشیات  کے گودام پر چھاپہ‘ 2 پاکستانیوں سمیت 6 افراد گرفتار


ریاض (این این آئی)سعودی حکام نے ایک گودام پر چھاپہ مار کر 4 کروڑ 60 لاکھ ایمفیٹامین گولیاں ضبط کرلیں جو مبینہ طور پر آٹے کی کھیپ میں سمگل کی گئی تھیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کارروائی کے نتیجے میں 8 افراد کو گرفتار کیا گیا، جس میں 2 پاکستانی بھی شامل ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ سیکیورٹی فورسز نے اس کھیپ کا سراغ اس وقت لگایا جب یہ ریاض ڈرائی پورٹ پر پہنچی اور اسے ایک گودام میں منتقل کیا گیا۔اس کے بعد حکام نے گودام پر چھاپہ مار کر دو پاکستانی شہریوں کے ساتھ 6 شامی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول (جی ڈی این سی) نے ایمفیٹامائن کا نام نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...