سپین میں طوفانی ژالہ باری سے  بچی ہلاک، درجنوں افراد زخمی

Sep 02, 2022


میڈرڈ(این این آئی)سپین میں طوفانی ژالہ باری سے نہ صرف مالی نقصان ہوا بلکہ 20 ماہ کی بچی بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی اور درجنوں افراد زخمی بھی ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسپین کے شہر کاتالونیا کے علاقیگیرونا میں طوفانی ژالہ باری ریکارڈ کی گئی۔
 جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ژالہ باری نے کچی چھتوں، شیشوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے جب کہ ژالہ باری سے 20 ماہ کی بچی ہلاک ہوگئی اور درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔اس کے علاوہ بتایا جا رہا ہے کہ پڑنے والے اولوں کی جسامت 4 انچ تک چوڑی ہے جس کی تصاویر  لوگوں نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہیں۔

مزیدخبریں