پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے  کے خلاف متفرق درخواست دائر 


لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میںپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی جانب سے دائر درخواست میں اوگرا ، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
 درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے قبل کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی،قیمتوں میں اضافے کے لیے ٹھوس وجوہات بھی بیان نہیں کی گئیں،استدعا ہے عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...