لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستانی شہریوں کے بیرون ملک اثاثوں پر کیپٹل ویلیو ٹیکس کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ عدالت نے چودھری انوار الحق کی درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 ستمبر کو جواب طلب کر لیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے بیرون ممالک اثاثوں پر کیپٹل ویلیو ٹیکس لگانے کا اقدام آئین کے آرٹیکل 142 اور فنانس ایکٹ 2022ء کی دفعہ 8 کی خلاف ورزی ہے۔ استدعا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے بیرون ملک اثاثوں پر کیپٹل ویلیو ٹیکس لگانے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔