لاہور (سٹاف رپورٹر) سیلاب کی آڑ میں ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار بلاجواز اضافہ کر دیا گیا۔ فی کلو قیمت10 روپے، گھریلو سلنڈر100 اورکمرشل سلنڈرکی قیمت میں400 اضافہ ہو گیا۔ ایک روز قبل اوگرا نے ماہ ستمبر کیلئے قیمت میں6 روپے فی کلو کرتے ہوئے صارفین کے لیے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2496 روپے اور فی کلو212 روپے مقرر کی تھی۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھو کھرکے مطابق ملک بھر میںایل پی جی کی فی کلو 50سے 70روپے اور گھریلو سلنڈر450 سے650 روپے مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔ ملک بھر میں212 کی جگہ بڑے شہرو ں میں250 روپے اور گھریلو سلنڈر3000 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ دور دراز دیہاتوں میں 212 کی بجائے270 روپے فی کلو جبکہ گھریلوں سلنڈر 2496 کی جگہ3200 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی300 روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر2496 کی جگہ 3600 میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا کہ سیلاب کی آڑ میں ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔ حکومت خاموش تماشائی بن گئی۔ غریب صارفین لٹ رہے ہیں۔ حکومت نے قیمت کنٹرول نہ کی گئی تو 10 ستمبر 2022ء ملک گیر ہڑتال ہوگی۔ ملک بھر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے احتجاج کی کال دے دی۔
تیسری بار اضافہ، ایل پی جی 10 روپے کلو مہنگی، احتجاج کریں گے، ڈسٹری بیوٹرز
Sep 02, 2022