لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک ندیم ضیاء کی 7 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ پیراگون سوسائٹی کا مالک ندیم ضیاء بیرون ملک ہونے کے باعث اشتہاری تھا، عدالت نے ملزم کو 5،5 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔