اسلام آباد(محمد صلاح الدین خان)ملک بھر میں سیلاب کے باعث 3ہزار474کلومیٹر روڈ سٹکچرز 162پل و بند متاثر ہوئے ہیں جن کی بحالی کا کام جاری ہے ۔سیلاب کی وجہ سے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے ،رابطہ سٹرکیں پانی میں ڈوب گئی ہیں ،بہہ گئی ہیں جس کے باعث کچھ علاقوں تک رسائی ختم ہوگئی ہے وہاں تک پہنچنے کا واحد زریعہ ہیلی کاپٹرہے، بلوچستان 894کلومیٹر،جی بی میں 12کلومیٹر،خیبر پختوانخواہ میں 47کلومیٹر، پنجاب میں 84کلومیٹر، سندھ میں 2435کلومیٹرجبکہ مجموعی طور پر 3474کلومیٹر چھوٹی بڑی سٹرکیں متاثر ہوئی ہیں ۔ان میں موٹروے ناتھ زون ، سنٹرل زون کو سیلابی اور بارشوں کے پانی سے کوئی نقصان نہیں پہنچاہے جبکہ سنٹرزون ٹو، نارتھ فائیو، ساوتھ ٹو، نارتھ سنٹرل ٹو، ویسٹ زون،ون، تھری،این ٹین ہائی ویز موٹر ویزمتاثر ہوئے ہیں کئی سٹرکوں پر ٹریفک رواں رکھنے کے لیے متبادل راستے(ڈائی ورشن) دئیے گئے ہیں، بحالی کے کام کے لیے این ایچ اے کی کے آفسران اور مشینری دن رات کام کررہی ہے وزیر مواصلات اسد محمود اور آئی جی موٹر وے خالد محمود خود کام کی نگرانی کررہے ہیں فلڈ کیمپوں میں خود جاکر صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اقدامات کررہے ہیں ۔روڈ انفرسٹکچر ، رابطہ سڑکوں کی بحالی میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں جبکہ کوشش کی جارہی ہے کہ صوبوںکی مین شہروں کی رابط سٹرکوں کو جلد سے جلد بحال کردیا جائے تاکہ متاثرین کیلئے امدادی کاموںکو فوری اور بہتر طریقہ سے سرانجام دیا جاسکے۔