محمدپوردیوان ( نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم و پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید یوسف رضا گیلانی گزشتہ روز ضلع راجن پور کے سیلاب متاثرین سے اظہار ہمدردی کے لئے فاضل پوراور محمد پوردیوان پہنچے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے محمدپوردیوان میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹراور فلڈریلیف کیمپ پر سیلاب زدگان سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کبھی بھی سیلاب زدگان کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔آج وقت ہے کہ بلاتفریق سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے کام کیا جائے۔ اپنے بیٹے کے الیکشن کو چھوڑ کر سیلاب زدگان سے ملنے آیا ہوں۔سیلاب نے پورے پاکستان میں تباہی مچادی ہے۔ لوگ پریشان ہیں ان کی پریشانیوں کو ختم کرنے کیلئے حکومت کوشش کریگی۔انہوں نے ڈی جی بی آئی ایس پی کو فوری طور پر محمد پور دیوان کی خواتین کو موجودہ قسط میں شامل کرنے کی ہدایت بھی دی۔انہوں نے اس موقع پر سردار اختر حسن خان گورچانی ، اطہر حسن خان گورچانی، ایم پی اے شازیہ عابد،سردار وقاص خان گورچانی ، ملک احسان عمران،ملک سبطین سرور، تحصیل صدر پیپلز پارٹی راجنپور یوسف خان گبول، سجاد احمد راجہ ،مرزا طارق مغل بھی موجود تھے ۔