سرگودھا (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان وکلاء کنونشن سے خطاب کے دوران پاکستان کی آبادی میں گڑ بڑ کر گئے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان بنا تو آبادی 40 کروڑ تھی، اب 22 کروڑ ہو گئی۔ ساتھ کھڑے لوگوں نے تصحیح کرائی تو بولے، نہیں نہیں، چالیس ملین تھی۔