جانز ہوپکنز یونیورسٹی افلییٹ کے تعاون سے سینئر لیب سٹاف ٹریننگ کورسز مکمل


لاہور (سپیشل رپورٹر) جانز ہوپکنز یونیورسٹی (Ihpiego) کے تعاون سے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں پراونشنل لیول کے سینئر لیب سٹاف ماسٹر ٹرینرز کورسز پایہ تکمیل کو پہنچ گئے۔ تربیتی کورس کو تین بیچز میں تقسیم کیا گیا جس میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں کی لیبارٹریز کے 45 سٹاف ممبرز جن میں Molicular, microbiologist biologist اور سینئر میڈیکل نیکنولاجسٹ شامل تھے۔ کو بائیو سیفٹی  (Biosafety) ‘ بائیو سکیورٹی (Biosecurity)‘ رسک مینجمنٹ (Risk Management) ‘ کوالٹی  ایشورنس (Quality Assurance) اور کووڈ ٹیسٹ کی تربیت فراہم کی گئی۔ تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ آئی پی ایچ لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول کا کہنا تھا کہ انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ سرکاری و نجی ہسپتالوں کو ٹرینڈ اور کوالیفائیڈ افرادی قوت فراہم کرنے کیلئے جو اقدامات کر رہا ہے وہ نہایت قابل ستائش ہیں اور اس مقصد کیلئے بین الاقوامی شہرت رکھنے والے اداروں سے معاونت بہت احسن اقدام ہے۔ ڈین پروفیسر ڈاکٹرز رفشاں طاہر نے کہا کہ میڈیکل پروفیشن اس بات کا متقاضی ہے کہ اس پیشہ سے وابستہ افراد ہمیشہ اپنی پروفیشنل صلاحیتوں کو نکھارنے اور اپنے نالج میں اضافہ کیلئے کوشاںرہیں تاکہ وہ مریضوں کا علاج اور بیماری کی تشخیص  پورے اعتماد کے ساتھ کر سکیں۔ تقریب  میں آئی ایچ BSLIII لیب کے انچارج ڈاکٹر عبیداللہ قاضی نے بتایا کہ Jhpiego جانز ہوپکنز انسٹیٹیوٹ کی NGO ہے جو پورے پاکستان میں ہیلتھ سیکٹر کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہے۔ تقریب میں Jhpiego کے نیشنل ٹیکنیکل منیجر لیب سرویلنس ڈاکٹر افضل‘ کنسلٹنٹ شہباز احمد اور آئی پی ایچ کے سینئر ڈاکٹرز نے بھی شرکت کی۔ مہمان خصوصی نے تربیتی  کورس مکمل کرنے والے مختلف ہسپتالوں کے سٹاف ممبرز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔

ای پیپر دی نیشن