شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما چودھری شہباز چھینہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد وبحالی کیلئے وفاقی حکومت کیساتھ ساتھ ن لیگ بھرپور کردارادا کررہی ہے ضلع شیخوپورہ سے وفاقی وزیر میاںجاوید لطیف کی قیادت میں سیلاب زدگان کیلئے کروڑوں روپے مالیت کا امدادی سامان بھجوایا جاچکا ہے اور رواں ہفتہ میںمزید سامان متاثرہ علاقوںمیں بھجوایا جارہا ہے مصیبت کی اس گھڑی میں ہمیں سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اپنے متاثرہ بھائیوں کی امداد بحالی کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے عمران خان سیلاب زدگان کی فنڈ ریزنگ میں بھی اپنی سیاست سے باز نہیں آرہے حکومت کیخلاف ان کے بیانات کسی بھی طور پر قابل ستائش نہ ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفتر میں حافظ رمضان اور خالد رشید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر چودھری کامران ،چودھری بلال حسین ،رائے احسان الٰہی ، رائے مزمل حسین ،چودھری ذکاء اللہ وڑائچ ،چودھری سرفراز ، کاشف مان، مون خان بھٹی ودیگر بھی موجود تھے۔
سیلاب متاثرین کی امدادکیلئے ن لیگ کردارادا کررہی ہے: چوہدری شہباز
Sep 02, 2022