کسی لیڈر کو سیلاب زدگان کی مدد کا اعلان کرنے کی توفیق نہ ہوئی : امیر افضل 


کامونکی(نمائندہ خصوصی)اس وقت پورا ملک پاکستان اپنے اعمال کی گرفت میں ہے ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے،خدا سے اپنے برے اعمال کی معافی کیلئے ہمیں کچھ نہ کچھ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنا ہوگی۔ان خیالات کا اظہار نائب صدر پاکستان مسلم لیگ لائرز فورم پنجاب حاجی امیر افضل خاں ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ تمام ممالک کے عوام تو اس وقت اپنی حیثیت سے بڑھ کر مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کررہے ہیں لیکن آج تک کسی بڑے یا چھوٹے لیڈر کو توفیق نہ ہوئی کہ وہ اپنی ذاتی جیب سے سیلاب زدگان کی کچھ مدد کا اعلان کرے۔انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف،میاں شہباز شریف،آصف علی زرداری،مولانا فضل الرحمن،عمران خان،چودھری برادران اور اس طرح کی باقی جماعتوں کے لیڈران کہاں چلے گئے یہ لوگ اپنی جیبوں سے امداد کا اعلان کیوں نہیں کرتے۔حالانکہ یہ ایم این ایز،ایم پی ایز،وزیر،مشیر،ٹکٹ ہولڈر وغیرہ ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں  ۔

ای پیپر دی نیشن