پرزنرویلفیئرسوسائٹی نے جرمانہ ادانہ کرسکنے والے 6قیدی بری کرالئے



حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) پرزنرویلفیئرسوسائٹی نے جرمانہ ادانہ کرسکنے والے 6قیدی جرمانہ اداکرکے بری کروادئیے۔غریب قیدی جرمانہ ادانہ کرسکنے کی وجہ سے سزاپوری ہونے کے باوجود مزید 3ماہ کی سزا بھگتنے پر مجبورتھے۔پی ایم صفدرکھرل ایڈووکیٹ صدرپرزنرز ویلفیئر سوسائٹی اورجنرل سیکرٹری رشید احمد بھٹی نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ جیل میں 7قیدی اپنی سزاپوری ہونے کے باوجود رہا نہیں ہوسکے تھے کیونکہ ان کوقیدکی سزاکے ساتھ جرمانہ کی سزابھی سنائی گئی تھی جرمانہ ادانہ ہونے سے یہ مزید 3/3ماہ کی قیدبھگتنے پر مجبورتھے اوران کے ورثاء بھی اس قابل نہ تھے کہ ان کاجرمانہ اداکرکے ان کو رہائی دلواسکیں جس پر پرزنرویلفیئرسوسائٹی نے ان6قیدیوں کے جرمانے اداکرکے ان کو جیل سے رہاکروادیا۔ایک قیدی جس کو تقریباً5لاکھ روپے جرمانہ ہے اوریہ جرمانہ ادانہ کرنے پر اس کو مزید 2سال قید کی سزابھگتنا پڑے گی ۔پرزنرویلفیئرسوسائٹی اس کے لئے بھی فنڈریزنگ کررہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...