کامونکی(نمائندہ خصوصی)قرآن کریم جس چیز پر بہت زیادہ زوردیتا ہے وہ ہے غوروفکر، تدبر، تفکر، تعقل اور گہرائی میں اتر جانا ہے جن کا رجحان ہمارے معاشرے میں نہایت کم ہو گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی اور مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی رہنما صاحبزادہ محمد فاروق انصاری نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ سب مسلمانوں کو اپنی استطاعت کے مطابق دین مبین کی تعلیمات کو اجاگر کرنا اور ان پر ہر لحاظ سے عمل پیرا ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں چل کر ہم دنیا میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں ہمیں معاشرے کی فلاح و بہبود اور انسانیت کی نجات و خیر خواہی کی خاطر کردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں قرآن اور احکاماتِ نبوی کے پیغامات کو گھر گھر پہنچانا چاہیے کیونکہ اس میں ہی ہم سب کی بھلائی ہے۔
قرآن کریم غوروفکر، تدبر، تفکر، تعقل پر بہت زیادہ زوردیتا ہے: ڈاکٹر احسان اللہ
Sep 02, 2022