مہنگا ئی میں 27.26فیصد اضا فہ، 49سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اگست میں  مہنگائی سالانہ اعتبار سے 27.26 فیصد کی سطح تک جاپہنچی۔49 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ گزشتہ ماہ سالانہ مہنگائی کی شرح 24.93 فیصد تھی جو کہ 14 سال کی بلند ترین سطح تھی جبکہ گزشتہ برس اگست میں مہنگائی 8.4 فیصد تھی۔ اگست کی 27.26 فیصد افراطِ زر ملکی تاریخ میں ریکارڈ کی گئی دوسری سب سے بلند ترین شرح ہے۔ پی بی ایس کے مطابق شہری اور دیہی علاقوں میں مہنگائی میں بالترتیب 26.24 فیصد اور 28.70 فیصد سالانہ اضافہ ہوا جبکہ جولائی کے مقابلہ میں اگست میں مہنگائی میں  2.45 فیصداضافہ ہوا، ٹرانسپورٹ: 63.08 فیصد، ہاؤسنگ اور یوٹیلیٹیز: 27.57 فیصد ،تعلیم: 9.99 فیصد مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ پی بی ایس کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں سالانہ 123.37 فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ گاڑیوں کا ایندھن 87.34 فیصد تک مہنگا ہوا۔ دال مسور اور پیاز کی قیمتوں میں بالترتیب 118.64 فیصد اور 96.70 فیصد تک اضافہ ہوا۔ جولائی کے مقابلہ میںٹماٹر52.85فی صد ،دال مونگ15.27،آلو کی قیمت 4.99بڑھ گئی ،جبکہ پھل ،چکن ،اور ویجی ٹیبل گھی کی قیمت میں کمی آئی ،خوردنی تیل کی قیمت 74.66 فیصد اور گھی کی قیمت میں 70 فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ ایک سال میں مرغی 60 فیصد تک مہنگی ہوئی۔ سبزیاں 41.62 اور مصالحہ جات 17.43 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ ایک سال میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 123.37 فیصد تک کا اضافہ ہوا۔ ایک سال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 84.21 فیصد جبکہ سٹیشنری 44.12 اور کپڑے 23.53 فیصد مہنگے ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن