کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بنک میں ڈالر گزشتہ روز معمولی سستا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹر بنک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 15 پیسے کم ہو کر 218.60 روپے ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.50 روپے مہنگا ہوکر 222 روپے کا ہو گیا ہے۔ ملکی صرافہ بازار میں گزشتہ روز سونا بھی مہنگا ہو گیا۔ فی تولہ سونا کی قیمت 2 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 41 ہزار روپے ہو گئی۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی رہی۔ 100 انڈیکس 109 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 460 پوائنٹس پر بند ہوا۔