سیلاب متاثرین کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں: بلاول 

Sep 02, 2022


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بیان میں کہا ہے کہ سیلاب پر فون اور امداد پر وزیر خارجہ ایران حسین امیر عبد الہیان کا شکریہ ادا کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ کو ملک میں سیلاب اور موسلاھار بارش سے نقصانات سے آگاہ کیا۔ اقوام متحدہ کی اپیل کی کامیابی کیلئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں، ایرانی وزیر خارجہ سے دوطرفہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

مزیدخبریں