لاہور (نوائے وقت رپورٹ) کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی پہلی برسی پر حمزہ شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ مرد حریت سید علی شاہ گیلانی کی وفات کو آج ایک سال مکمل ہوگیا لیکن عظیم مقاصد کیلئے اپنی زندگی وقف کرنے اور اپنی قوم کی آزادی کیلئے قربانیاں دینے والے کبھی مرتے نہیں۔ حمزہ شہباز شریف نے مزید کہا کہ سید علی گیلا نی کے افکار و خیالات ہر کشمیری کے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گے اور پاکستان اور پاکستانیوں سے ان کی محبت بے مثال تھی۔ ان کی جلائی شمع آزادی مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کے دل میں مقصد کے حصول تک روشن رہے گی۔
علی گیلانی ہر کشمیری کے دل میں زندہ، پاکستان سے محبت بے مثال تھی: حمزہ
Sep 02, 2022