لاہور (سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کے ڈیپا رٹمنٹ آف فیز یا لو جی نے یونیورسٹی آف کیمبرج بر طا نیہ کے با ہمی اشتراک سے ' گلو بل کلینیکل پریکٹس اسٹینڈرڈز اور جانوروں کی تحقیق' کے مو ضوع پر ایک روزہ بین ا لاقوا می سمپو زیم کا انعقاد گذ شتہ روز سٹی کیمپس میں کیا ۔ جس کی اختتا می تقریب کی صدارت کرتے ہو ئے ڈین فیکلٹی آف با ئیو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر حبیب الر حمن نے سمپو زیم کے شر کا و ریسورس پرسنزکے درمیا ن سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیئے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں چیئر مین ڈیپا رٹمنٹ آف فیز یا لو جی پروفیسر ڈاکٹر امتیاز ربا نی،آپریشنل ڈا ئر یکٹرایڈن بروکس یونیورسٹی آف کیمبرج بر طا نیہ سے ڈاکٹر سہیل اعجاز کے علا وہ ٹریننگ کے شر کا میں شامل تحقیق کارو ں، انڈر گریجو یٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ نے شر کت کی سمپو زیم کا مقصد تحقیق کا رو ں کومو جودہ کلینیکل پریکٹس، نالج و گیپ اور تحقیق کی تشکیل میں جانورو ں کے ما ڈلز کا استعمال اور صلا حیت سے متعلقہ پہلو ئو ں سے روشناس کروا نا تھا۔
یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز میں بین ا لاقوا می سمپوزیم
Sep 02, 2022