اسلام آباد(خبر نگار)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مزار انورحضرت سیدعلی بن عثمان الہجویری پر حاضری دی۔ داتا دربار کمپلیکس پہنچنے پر منیجرطاہر مقصود نے چیئرمین سینیٹ کا استقبال کیا۔ منیجر داتا دربار طاہر مقصود نے چیئرمین سینیٹ کی دستاربندی کی۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مزار پر چادر چھڑائی، عقیدت کے پھول نچھاور کئے اور فاتحہ خوانی کی اور حضرت سید علی بن عثمان الہجویری کی بلندی درجات کی دعا کی۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، سینیٹرز فیصل سلیم اور عبدالقادر بھی اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ تھے۔