سید علی گیلانی نے ساری عمر پاکستان  کا نعرہ لگایا: جاوید قصوری 


 لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے مجاہد آزادی کشمیر سید علی شاہ گیلانی کی پہلی برسی پر تحریک آزادی کی جدوجہد میں ان کے بے مثال کردار کو مشعل راہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سید علی گیلانی نے ساری عمر پاکستان کا نعرہ بلند کیا اور عملی اقدامات کے ذریعے ثابت کردکھایا کہ وہ پاکستان کے بیٹے تھے۔ آنے والی نسلیں ان کے مثالی کردار سے ہمیشہ سیکھتی رہیں گی اور جب بھی کشمیر آزادی کی بات ہوگی انہیں یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اس سے دستبردار ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...