چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے ڈی جی خان میں سیلاب متاثرین کیلئے کیمپ قائم کر دیا 



لاہور(لیڈی رپورٹر)چیئرپرسن سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے ڈی جی خان کے علاقے بستی لاشاری میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے ریلیف کیمپ میں سیلاب سے متاثر ہونے والے بچوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے ذاتی کوششوں سے مخیر حضرات سے جمع کیا گیا راشن، کپڑے، جوتے، پانی اور دیگر امدادی اشیاء بھی بچوں میں تقسیم کیں۔اس موقع پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر وہ جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہی ہیں۔ بستی لاشاری کے اس دور افتادہ علاقے میں رسائی نہ ہونے کی وجہ سے کوئی مدد نہیں پہنچ سکی اور لوگوں کے مکانات اور فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...