لاہور(خبرنگار)ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران کو غیرسنجیدگی کا مظاہر ہ کرنے پر وارننگ اور وضاحتی نوٹس جاری ،ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے شہریوں کو دی جانے والی صفائی سہولیات کی بروقت فراہمی کے لیے صبح سویرے آؤٹ فال ورکشاپس اور داتا گنج بخش ٹاؤن کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پرافسران کی حاضری اور صفائی گاڑیوں کی فیلڈ میں روانگی کے اوقات کا جائزہ لیا۔ ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے پر آؤٹ فال نارتھ ورکشاپ کے ڈپٹی منیجرفلیٹ نعمان کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ داتا گنج بخش ٹاؤن میں ناقص کارکردگی پر ٹاؤن منیجر رانا معاذ کو وضاحتی نوٹس جاری کیا گیا۔ مزید براں نارتھ ورکشاپ میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو نظر انداز کرنے پر متعلقہ ایم وی آئی کو بھی وارننگ نوٹس جاری کیا گیا۔
ایل ڈبلیو ایم سی کے افسروں کو غیرسنجیدگی کا مظاہر ہ کرنے پر وارننگ ،وضاحتی نوٹس
Sep 02, 2022