پرائیویٹ کوالیفائیڈ اساتذہ  کو ریگولر کرنے کا مطالبہ


لاہور (سپیشل رپورٹر) شام کی شفٹ میں پڑھانے والے اساتذہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے اپنے سابقہ دور میں بھی بہت سے فلاحی کام انجام دیکر عوام کے دل جیت لئے تھے۔ آپ نے اپنے سابقہ دور میں لاہور شہر میں طلبہ و طالبات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر داخلوں کیلئے تقریباً ہر کالج میں سیکنڈ شفٹ شروع کر دی تھی۔ ان اساتذہ کو پڑھاتے ہوئے بارہ بارہ تیرہ یرہ سال ہو چکے‘ لیکن انہیں مشاہرہ ’’روزانہ فی پریڈ‘‘ کے حساب سے دیا جاتا ہے۔ جو آج کے مہنگائی کے دور میں انتہائی نامناسب ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے گزارش ہے کہ ان کوالیفائیڈ اساتذہ کو ریگولر کرکے ان کے مشاہرے میں اضافہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن