چینی انٹرکراپنگ سسٹم پاکستان میں زیادہ پیداوار اور منافع بخش ،  مکئی 8,490 کلوگرام اور اور سویابین کی پیداوار 889 کلوگرام تک پہنچ گئی

Sep 02, 2022



اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ  )  چین کی مکئی سویا پٹی بین  انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی  کے تحت  پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ میں کاشت  65 نمائشی مقامات پر فصل کی کٹائی مکمل  کر لی گئی۔ اس ٹیکنالوجی  کی ذریعے ان کھیتوں کی مکئی اور سویابین کی پیداوار بالترتیب 8,490 کلوگرام اور 889 کلوگرام تک پہنچ گئی۔  چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق  ان 65 مقامات پر   مکئی اور سویابین کی پیداوار   جو بالترتیب 8,995 کلوگرام اور 1,531 کلوگرام فی ہیکٹر  ہے جبکہ  انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی یقینی طور پر بہت زیادہ معاشی فوائد پیدا کرسکتی ہے اور اگر موازنہ کیا جائے تو  اس کی پیداواری صلاحیت  مزید بڑھے گی۔ سیچوان ایگریکلچرل یونیورسٹی (ایس اے یو) کے پوسٹ ڈاکٹر اور نیشنل ریسرچ سینٹر فار انٹرکراپنگ اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور  کے ڈائریکٹر  محمد علی رضا نے  سی ای این  کو بتایا  اعلیٰ پیداوار اور منافع کے لیے اب تک بہترین نظام مکئی اور سویا بین کی پٹی کا انٹرکراپنگ سسٹم ہے۔ پچھلے سیزن میں  کسانوں نے ہماری ٹیکنالوجی کو 1500 ایکڑ سے زیادہ اراضی پر اپنایا  اور یہ تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق   ڈاکٹر محمد علی رضا نے کہا مخلوط کاشت والے  کھیتوں میں سویابین کی پیداوار آنے والے دنوں میں مزید  بڑھنے کا قوی امکان ہے، درجہ حرارت میں اچانک اضافے سے سویا بین کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی، مزید برآں ہمارے پاس ابھی تک یہاں سویا بین کی زیادہ پیداوار والی اقسام نہیں ہیں، جس کے لیے ہمیں اب بھی چین کی مدد کی ضرورت ہے۔ اب، سیچوان ایگریکلچرل یونیورسٹی (ایس اے یو) اور اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور (آئی یو بی) کی جانب سے اگست 2021 میں مشترکہ طور پر  قائم  کیے گئے نیشنل ریسرچ سینٹر برائے انٹرکراپنگ میں چین کی جدید انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی پاکستان میں مختلف اقسام کی فصلوں پر لاگو کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں