اسلام اباد(خبرنگار) مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ خان نے جاپان میں پاکستانی سفارتخانے میں تعینات ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر طاہر حبیب چیمہ کے خلاف وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرادری کو خط لکھ دیا یے لیگی سینیٹر افنان اللہ خان نے خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ طاہر حبیب چیمہ کیخلاف کرپشن کک بیکس اختیارات کا ناجائز استعمال اور جاپانی پولیس سے سفارتی استثنیٰ کے حصول جیسی شکایات موجود ہیں سینیٹر افنان اللہ نے خط میں کہا ہے کہ طاہر حبیب چیمہ جو کہ گزشتہ تین سالوں سے جاپان جیسے اہم ملک میں بطور ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر تعینات ہے یہ صاحب شعبہ کسٹم کے اٹھارہ گریڈ کے افسر تھے جب اپنا اثر وسوخ استعمال کرکے سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں وزیر اعظم ہائوس میں تعیناتی حاصل کی ، پھر وہاں سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سفارش پر ہی جاپان مٰیں ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ آفیسر تعینات ہوئے ان تین سالوں میں ان پر پاکستانی اور جاپانی اداروں نے کرپشن ، کک بیکس ، اختیارات کے ناجائز استعمال ، بے نامی جائداد سمیت اپنے بچائو کے لیے سفارتی استثناہ کے حصول جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ، ان کے خلاف وزارت تجارت اور نیب نے بھی انکوائریاں کھولی ہوئی ہیں اس کے باوجود بھی وہ اپنے عہدے پر تعینات ہیں سینیٹر افننا اللہ کیجانب سے وزیر خارجہ کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ طاہر حبیب چیمہ جن کی ذمہ داریوں میں پاکستان کی برامدات میں اضافہ کرنا سب سے اہم ذمہ داری سمجھی جاتی ہے وہ بھی تاریخ کی کم ترین سطع پر آچکی ہے اس وقت پاکستان کی جاپان کے لیے برامدات سکڑ کر صرف دوسو ملین ڈالر تک رہ گئی ہیں جبکہ نیب میں طاہر حبیب چیمہ کے خلاف نیب انکوائری نمبنر 47/9/791-22/CVC/NABKP/271150/1586 زیر جاری ہے جبکہ وزارت تجارت کی جانب سے بھی طاہر حبیب چیمہ کے خلاف انکوائری نمبر 2-21-2019-ADMIN.11-TO-1 جاری ہے لیکن ابتک اس نے اپنے اثر وسوخ کی بدولت کوئی کاروائی نہیں ہونے دی ۔ اس آفیسر نے اپنی کرپشن کے خلاف آوازبلند کرنے والے کم از کم چھ پاکستانیوں کے خلاف جاپانی پولیس میں سفارتی طاقت استعمال کرتے ہوئے مقدمات بھی درج کرائے ہیں جبکہ کئی پاکستانیوںن کے کاروبار کو بھی اپنا سفارتی عہدہ استعمال کرکے تباہ کیا ہے ، طاہر چیمہ نے جاپان میں اپنے رشتہ داروں کے ساتھ مل کر بڑی مالیت کے کاروبار شروع کررکھے ہیں ، ان کے نام پر کئی پراپرٹیاں خریدی ہیں ، اب جاپان میں ملازمتوں کے لیے درخواستیں بھی رے رہا ہے اس کے ثبوت بھی جاپانی اداروں کے پاس موجود ہیں مذکورہ افسر جاپان میں پاکستان کی بدنامی کاسبب بن رہا ہے اس کے خلاف فوری طور پر تادیبی کاروائی شروع کی جائے اسے فوری طور پر پاکستان واپس بلایا جائے اور تحقیقات کے نتیجے میں اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی بھی کی جائے ۔ عنقریب اس مسئلے کو پارلیمنٹ میں بھی اٹھایا جائیگا۔
سینیٹرافنان اللہ کا وزیرخارجہ کوخط،جاپان کے پاکستانی سفارتخانے میں تعیناتی پراعتراض
Sep 02, 2022