خواجہ حسان سے ملاقات،اساتذہ طلبہ کی کردار سازی پر توجہ دیں، گورنر 


لاہور ( نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے سینئر لیگی رہنما مسلم لیگ ن اور سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان نے ملاقات    کی۔ گورنر پنجاب کہاکہ میں نے تمام وائس چانسلرز کو کہا ہے کہ اساتذہ کرام تعلیم کیساتھ ساتھ طالبعلموں کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دی جائے ،ایک اچھے ڈاکٹر اور انجینئر کو اچھا انسان بھی ہونا چاہیے ۔ملاقات میں سیلاب زدگان کی بحالی اور امداد کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ لیگی رہنما خواجہ احمد حسان نے گورنر پنجاب کی طرف سے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے پنجاب کی نجی اور سرکاری یونیورسٹیوں میں فنڈز ریزنگ کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا ۔

ای پیپر دی نیشن