اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) غیر سرکاری تنظیم پلڈاٹ نے موجودہ قومی اسمبلی کی4 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سب سے زیادہ بولنے والے رکن رہے۔رپورٹ کے مطابق موجود قومی اسمبلی نیگزشتہ 4 برس میں 155بل پاس کے جب کہ لیگی دور حکومت کی اسمبلی نے اِتنے ہی دورانیے میں صرف125بل پاس کیے تھے۔ اس دوران پی ٹی آئی دورِ حکومت میں126بل منظور ہوئے جب کہ مسلم لیگ ن نے گزشتہ اسمبلی میں92بل منظور کیے تھے۔پلڈاٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے 4 سالوں میں مجموعی طور پر 72 آرڈیننس جاری کیے جب کہ عمران خان نے بطور وزیراعظم اسمبلی اجلاس میں صرف 34 بارشرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی بطور قائدحزب اختلاف اسمبلی اجلاس میں حاضری کی شرح 29 فی صد رہی اور راجا ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈرحاضری کی شرح اب تک 35 فی صد ہے۔رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے چوتھے پارلیمانی سال میں 28 مرتبہ کورم کی نشاندہی ہوئی، جس کے باعث 23بار قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے 12 اگست کو اپنے 4 پارلیمانی سال مکمل کیے ہیں۔موجودہ قومی اسمبلی کے 4 سالہ دور میں بلاول بھٹو زرداری سب سے زیادہ بولنے والے سیاسی لیڈر بن گئے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری موجودہ اسمبلی میں تقریباً 2 گھنٹے جب کہ شہباز شریف ایک گھنٹہ 57 منٹ بولے۔ 342 کے ایوان میں 174اراکین نے اسمبلی میں ایک لفظ بھی نہیں بولا۔ پی ٹی آئی کے84،ن لیگ48 جب کہ پیپلزپارٹی کے 23 اراکین ایوان میں بالکل خاموش رہے۔مشترکہ اجلاسوں میں سابق وزیراعظم عمران خان کی حاضری50 فی صد جبکہ شہباز شریف کی حاضری 75 فیصد رہی۔
قومی اسمبلی کے 4 برس‘ 174 اراکان خاموش‘ بلاول سب سے زیادہ بولے: رپورٹ
Sep 02, 2022