سبزی منڈیوں میں آڑھتی مافیا کار اج ، لگام ڈالی جائے، حنید لاکھانی


کراچی(نیوز رپورٹر) ماہر تعلیم و سماجی رہنما حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ سبز ی منڈی میں آڑھتی مافیا کا راج ہے سیلاب کے باعث رستے بندہونے اور سبزی و پھل کی ترسیل کا سلسلہ رکنے کی وجہ سے آڑھتیوں نے اپنی مرضی سے سبزیوں کے نرخ کئی گنا بڑھا دیے ہیں پورے سندھ میں سبزی منڈیوں میں سبزی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ٹماٹر تین سو سے چار سو روپے فی کلو، پیاز دوسو روپے فی کلو، بھنڈی 250روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے جبکہ اس ہی طرح دیگر سبزیوں کے نرخ بھی کئی گنا بڑھ چکے ہیں، ان خیالات کاا ظہارا نہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جار ی کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ آڑھتی مافیا کو لگا م ڈالی جائے اور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے جو مشکل وقت میں غریبوں کی جیبوں پر دونوں ہاتھوں سے ڈاکہ ڈال رہے ہیں، دن بدن مہنگائی بڑھتی جارہی ہے سمجھ میں نہیں آتا کہ جان بوجھ کر مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کب کیا جائیگا ، من مانی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کرنے والے افراد کو سز ا دیے بغیر اس عمل کو روکناناممکن ہے ، انہوں نے کہا بیور و آف سپلائیز اینڈ پرائس کی جانب سے جاری کردہ نرخ ناموں کو دکاندار، آڑھتی اور تمام ہول سیلر ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتے ہیں اور مارکیٹ کمیٹیوں کی جانب سے بھی کئی کئی روز تک دکانداروں کو پرائس لسٹ جاری نہ کرنے اور سختی سے عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے گراں فروش شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، مسلسل بارشوں اور سیلاب نے لاکھوں ایکڑ زرعی زمین پر کھڑی مختلف فصلوںکو تباہ کردیا ہے جس کے باعث سبزیوں کی سپلائی رک گئی ہے ، انہو ں نے کہا کہ دیہاڑی دار طبقہ اب تو سبزی بھی خرید نے کی سکت نہیں رکھتا ملک کے بیشتر حصے سیلابی پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے مزدور وں کی دیہاڑی نہیں لگ رہی وہ بیروزگاری کا شکار ہیں جبکہ دوسری جانب مہنگی سبزی نے مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے، جب تک ہر شعبے میں پھیلی ہوئی مافیاز کا مکمل طور پر خاتمہ نہیں ہوگا تب تک عوامی مسائل ختم نہیں ہوسکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...