پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی  طرف سے سندھ میں سیلاب ریلیف مہم


کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی طرف سے سندھ میں سیلاب ریلیف مہم  کے سلسلہ میں راشن کے2 ٹرک، پی ایم ایس اے بیس کیٹی بندر کے ذریعے مونرگی بند پہنچائے گئے تاکہ آس پاس کے علاقوں میں بارش اور سیلاب متاثرین میں تقسیم کیے جا سکیں۔  جہاں لوگ عارضی پناہ گاہوں اور خیموں میں رہ رہے تھے۔ سیلاب متاثرین میں راشن کے تھیلے جن میں کھانے پینے کی بنیادی اشیا، منرل واٹر کی بوتلیں اور کپڑے تقسیم کیے گئے۔ پی ایم ایس اے کی امدادی ٹیمیں مقامی لوگوں کو مسلسل مدد فراہم کر رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن