لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر سوریا کمار یادو نے کہا ہے کہ میں کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کر سکتا ہوں، مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔ کے ایل راہول انجری کے بعد واپس آئے ہیں، انہیں تھوڑا وقت دینا چاہیے۔مجھے ٹیم مینجمنٹ جس نمبر پر بیٹنگ کا بولے گی میں اس نمبر پر کھیلنے کیلئے تیار ہوں۔ میں نے کوچ اور کپتان کو بول رکھا ہے کہ کسی بھی نمبر پر کھلائو، بس مجھے کھلائو۔