میرپورخاص(بیورورپورٹ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو و ریٹرننگ افسر ٹان سید خادم علی شاھ پریم کمار نے یوسی 4کے 10 اور یوسی 5 کے 6 پولنگ اسٹیشنوں پر ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے لیٹر جاری کردیا،لیٹر کے مطابق یوسی 5 کے ووٹوں کی گنتی اتوار 4 ستمبر جبکہ یوسی 4 کے ووٹوں کی گنتی پیر 5 ستمبر کو کی جائے گی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یوسی 4 کے امیدوار برائے چیئرمین عاصم خان آفریدی اور یوسی 5کے امیدوار برائے چیئرمین مہران پہنور کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کو سات روز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم صادر فرمایا تھا۔