حیدرآباد (نامہ نگار )جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیرمرکزی ترجمان ڈاکٹرمحمد یونس دانش ،صوبائی سینئر نائب صدر پیر سعید احمد شاہ سنگھانوی،جنرل سیکریٹری ناظم علی آرائیں،ضلعی جنرل سیکریٹری محمد رضوان شیخ ،محمد اقبال میمن نے محمد سلیم بھٹو کے بھائی سمیع راجپوت ،سہیل احمد قاضی کی بہن ،اور مولانا ایاز محمود رضوی کے بھائی کی فیملی کے ملیر ندی حادثے میں شہادت پر ان کے گھر جا کر تعزیت کی اور مرحومین کے اہلخانہ سے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی ۔