ڈیرہ اللہ یار کوبچانے کے لئے ہر ممکن اقداما ت کر رہے ہیں،میرحسن جمالی 


جعفر آباد (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری میرحسن خان جمالی نے کہا ہے کہ جمالی خاندان عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ان کے بزرگوں کے قول وفہم پر ہم چلنے کی کوشش کررہے ہیں ۔خود قربانیاں دیکر بھی اپنے حلقہ احباب کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں سیلاب ایک  آزمائش ہے جس کے لیے انتظامیہ سمیت جمالی برادری کے معتبرین بھی سرتوڑ کوشش میں لگے ہوئے ہیں تاکہ اس سیلابی پانی کوراستہ دیکر ہیڈ کوارٹر شہر ڈیرہ اللہ یار کوبچایا جاسکے۔ انکاکہناتھا کہ جمالی خاندان کے معتبرین کی مشترکہ حکمت عملی باہمی تعاون سے ہم نے فیصلہ کیاہے کہ ڈیرہ اللہ یار کے سیلابی پانی کونکالنے کے لیے اپنی تیار چاول کی فصلیں قربان کرنی پڑیں گی ۔

ای پیپر دی نیشن