لاہور(خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق تنظیمی دورے پر ملائیشیا روانہ ہو گئے اور لیاقت بلوچ قائم مقام امیر جماعت اسلامی کی ذمہ داری ادا کریں گے جنہوں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ سراج الحق کے دورہ ملائشیا کے دوران ڈائریکٹر شعبہ امور خارجہ آصف لقمان قاضی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ سراج الحق ملائشیا میں مختلف تنظیمی سرگرمیوں میں شرکت اور کوالالمپورمیں اتحاد امت کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔سراج الحق پانچ ستمبر کو پاکستان واپس پہنچیں گے۔