لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور میں عمرہ پر جانیوالے حضرات کیلئے ماہانہ عمرہ تربیتی پروگرام پرسوں صبح 11 بجے سے نماز ظہر تک منعقد ہوگا جس میں احرام باندھنے، طواف، سعی، حلق / قصر کے طریقے، مدینہ منورہ کی عظمت وفضیلت اور روضہ اقدس پر حاضری کے آداب کے حوالہ سے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم و شیخ الحدیث مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی اور پروفیسر مولانا محمد یوسف خان سمیت دیگر علماء خطاب کریں گے ۔
جامعہ اشرفیہ میں عمرہ تربیتی پروگرام پرسوں ہوگا
Sep 02, 2022