لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور ڈویڑن محمد عامر جان نے کہا ہے کہ میری فہرست میں اولین ترجیح’’صاف ستھرا لاہور‘‘ ہے۔ کمشنر لاہور محمد عامر جان نے کل تمام محکموں کو علی الصبح 5.45 پر فیلڈ میں طلب کر لیا۔ اس موقع پر ایل ڈبلیو ایم سی، ایم سی ایل، ضلعی انتظامیہ، پی ایچ اے کے افسران موجود ہونگے۔داتا گنج بخش ٹاون اور راوی ٹاون کا دورہ ہوگا۔کمشنر لاہور نے کہا کہ دورے کے موقع پر صفائی صورتحال اور انسداد ڈینگی سرویلنس کا جائزہ لیا جائیگا اور ترقیاتی کاموں کو بھی چیک کیا جائیگا۔