سلام آباد (اے پی پی) پاک افغان کارپوریشن فورمز کے انتظامات کے تحت کھانے پینے کی اشیاء کے 8 ٹرک طورخم سرحد پر افغان حکام کے حوالے کر دیئے گئے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ سامان خبیب فاؤنڈیش کی طرف سے عطیہ کیا گیا ہے جس میں چاول، کوکنگ آئل، دالیں اور چینی شامل ہیں۔ اس موقع پر پاکستان کی جانب سے ڈائریکٹر ریلیف خبیب فاؤنڈیشن اشفاق احمد اور سینئر پروگرام منیجر انصار عباس جبکہ افغانستان کی جانب سے رحمت اللہ (ایڈمن فنانس کابل) موجود تھے۔
8 ٹرک، سامان